الیکشن کمیشن حکام دھمکی کیس: فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی
عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد کی عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 24 جون کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نواز نے عمران خان کو غیر ملکی طاقتوں سے مدد مانگنے کا طعنہ دے دیا
سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان گذشتہ رات سے لاپتہ
فواد چوہدری کو کیس کی تفصیلات کی کاپی بھی فراہم کی گئی۔
عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔
سابق وفاقی وزیر عدالت میں پیش ہوئے، عدالتی حکم پر انہیں کیس کے ریکارڈ کی کاپی فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر حکام کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔