توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 27 جولائی کو پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف دائر درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 جولائی کو مقرر کی ہے۔

جمعے کے روز رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ فوج داری کیس: عدالت نے مزید 5 گواہوں کو شامل کرنے کی ای سی پی کی درخواست مسترد کردی

چیف جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

گزشتہ سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے توشہ خانہ ٹرائل پر حکم امتناعی کی استدعا کی تھی۔ تاہم، اپیل پر فیصلہ آنے تک مقدمے کی سماعت روکنے کی درخواست منظور نہیں کی گئی۔

متعلقہ تحاریر