لاہور ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے دیا

عدالت نے شہریار آفریدی کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کرلی

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے جمعرات کو فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق وزیر شہریار آفریدی اور ان کے بھائی فرخ آفریدی کی نظربندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

یہ فیصلہ جسٹس انوار الحق پنوں نے شہریار آفریدی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے بعد سنایا۔

زیر تفتیش مقدمہ بہاولپور میں درج کیا گیا اور عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس انوار الحق پنوں نے شہریار آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیے

توشہ خانہ کیس: پی ٹی آئی سربراہ کی درخواست پر 27 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم جاری

توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان نے دفاع کا حق معطل کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

بعد ازاں عدالت نے اڈیالہ جیل میں ان کی نظربندی کو غیر قانونی قرار دے دیا، یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے سابق وزیر شہر یار آفریدی کے لیے بڑا ریلیف ہے۔

مزید برآں، عدالت نے شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کی حراست کو بھی غیر قانونی قرار دیا۔

شہریار آفریدی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے حکم پر 27 جولائی سے اڈیالہ جیل میں نظر بند تھے۔

متعلقہ تحاریر