عدالت کا سیشن کورٹ کے جج کی فیس بک پوسٹس کی مزید تحقیقات کا حکم

عمران خان نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ جب تک فیصلہ نہیں آجاتا عدالت ایف آئی اے کو ان کی قانونی ٹیم کو نوٹس جاری کرنے سے روکے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹس کی مزید تحقیقات کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین نے فیصلے کے پیراگراف 18 کی وضاحت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی استدعا کی کہ عدالت ایف آئی اے کو ان کی قانونی ٹیم کو نوٹس جاری کرنے سے روکے جب تک کہ ان کی درخواست پر فیصلہ نہیں سنایا جاتا۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست 11 اگست تک ملتوی کر دی

آئی ایچ سی میں پی ٹی آئی سربراہ کی دفاع کا حق بحال کرنے کی درخواست دائر

درخواست گزار کے مطالبے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹس کی مزید انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اس کیس میں متعلقہ لوگوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم عدالتی حکم کے باوجود ان کی قانونی ٹیم کو ہراساں کر رہی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت اپنے حکم کے پیرا 18 کی وضاحت کرے۔

انہوں نے یہ بھی استدعا کی کہ عدالت ان کی قانونی ٹیم کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کرے۔

متعلقہ تحاریر