اسلام آباد میں ایمرجنسی سروسز کے لیے 911 نمبر فعال

پولیس ہیلپ لائن، ایمرجنسی سروس، فائر بریگیڈ اور کورونا ہیلپ لائن 911 ڈائل کرنے پر میسر ہوں گی۔

ہیلپ لائن نمبر 911 فعال ہوگیا ہے اور اس مہینے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس کا افتتاح متوقع ہے۔ ‘کالر کو صرف 911 ڈائل کرنا ہوگا اور کال متعلقہ ایمرجنسی کے محکمے کو ملا دی جائے گی’، یہ بات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت نے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کئی ایمرجنسی نمبرز کام کر رہے تھے جس کی وجہ سے لوگ الجھن کا شکار ہو جاتے تھے مگر نئے نمبر نے اس مسئلے کو حل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاق کا "فائیو جی ٹیکنالوجی” اور "پہل” کے نام سے سروسز شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس پنجاب میں اڑے گی

اس وقت ریسکیو ایمرجنسی سروس کا نمبر 1122 ہے، فائر بریگیڈ کا 16، پولیس ہیلپ لائن کا 15 جبکہ کورونا ہیلپ لائن نمبر 1166 ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی میں کسی بھی شخص کے لیے درست محکمے کا نمبر ملانا بہت مشکل کام ہے۔

ہیلو پاکستان میگزین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہی خبر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HELLO! Pakistan (@hellopakistan)

نئی 911 سروس نیشنل ٹیلی کمیونیکیشنز کارپوریشن نے تخلیق کی ہے اور یہ وزارت خارجہ کے زیر نگرانی فعال کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر