مونال ریسٹورنٹ سربمہر کریں، نیوی گالف کلب کا قبضہ لیں، عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کردیا، مارگلہ ہلز نیشنل پارک سے کوئی بغیر اجازت گھاس بھی نہیں کاٹ سکتا، جسٹس اطہر من اللہ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارگلہ پارک میں تعمیر شدہ مونال ریسٹورنٹ کو سربمہر کرنے اورنیوی گالف کورس کا قبضہ آج ہی لینے کا حکم دے دیا، یہ حکم نامہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات کے خلاف مقدمہ کی سماعت میں دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی جس میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

شیرشاہ نالے پر دھماکے کے باوجود تجاوزات بدستور قائم

محکمہ انسداد تجاوزات کراچی کی کارروائی، متعدد علاقے تجاوزات سے پاک

چیف جسٹس نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے علاقے میں کوئی تعمیرات نہیں ہوسکتیں، کاروباری سرگرمی بھی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا یہ زمین وفاقی حکومت کی ملکیت ہے، یہاں سے کوئی بغیر اجازت گھاس بھی نہیں کاٹ سکتا۔

عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے کو آج ہی نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے کا حکم دیا۔

عدالت نے ملٹری ڈائریکٹوریٹ فارمز کی جانب سے نیشنل پارک کی 8 ہزار ایکڑ زمین پر حق ملکیت کا دعویٰ بھی غیرقانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے سیکرٹری دفاع کو نیوی گالف کورس کی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر