کار پر بریانی فروخت کرنے والے عمر کمال ریسٹورنٹ کے مالک بن گئے

اسلام آباد میں کار پر بریانی فروخت کرنے والے عمر کمال  فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے تعاون سے شاندار ریسٹورنٹ کے مالک بن گئے۔ عمر کمال نےاپنی کامیابی کو اللہ کی مہربانی قرار دیتے ہوئے نوجوانوں  کو ثابت قدم رہنے کا مشورہ دے دیا۔

اسلام آباد میں ہانیز کچن کے نام سے اپنے کار پر بیگم کے ہاتھوں سے بنی ہوئی بریانی فروخت کرنےو الے محمد عمر کمال شاندار نے اپنے نئے ریسٹورنٹ کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد کی ہوم میڈ بریانی کی اصل کہانی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی  وڈیو میں محمد عمر کمال نے اپنے کامیابی کو اللہ کی  مہربانی قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے تعاون سے اپنا ریسٹورنٹ کھول لیاہے۔

انہوں نے کہا اللہ نے انہیں  روڈ پر کھڑے ہوکر عزت دی،انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ  جم جائیں،قائم ہوجائیں اور اللہ سے دوستی کرلیں، نیک نیتی کے ساتھ کوئی بھی کام شروع کریں ترقی آپ کے قدم چومے گی۔

واضح رہے کہ محمد عمر کمال لمز سے تعلیم یافیہ کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے کاروبار میں نقصان کے بعد اپنی بیگم کے ہاتھوں سے تیار کردہ بریانی اسلام آباد میں اپنی کار پر فروخت کرنے کاکام شروع کیاتھا۔گزشتہ سال محمد عمر کمال کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی  جس کے بعد انہیں بے حد پزیرائی ملی تھی۔ نیوز 360 کے نامہ نگار جاوید نور نے بھی محمد کمال کا انٹرویو کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے بلند عزائم کا اظہار کیاتھا۔

متعلقہ تحاریر