92 سالہ بھارتی خاتون کی راولپنڈی میں اپنے آبائی گھر آمد

بھارت اور پاکستان ہمسایہ ملک ہیں،دونوں کا کلچر اور چیزیں ایک جیسی ہیں، دونوں  کے لوگ مل جل کر رہنا چاہتے ہیں ، اس حوالے سے نوجوان ہی حکومتوں کو تبدیل کرسکتے ہیں، رینا ورما

 92 سالہ بھارتی خاتون نے تقسیم ہند کے بعد پہلی بار روالپنڈی میں اپنے آبائی گھر کا دورہ کیا  ہے۔

اس موقع پر بزرگ خاتون نے دونوں ملکوں کے نوجوان کو اہم  پیغام دیاہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد میں باحجاب خاتون  سرعام جنسی ہراسانی کا شکار

بیٹی کی بینائی کیلیے مجبور باپ گولڈن مین بن گیا

سینئر صحافی مبشر زیدی نے  بھارت سے تعلق رکھنے والی 92 سالہ رینا ورما کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے ۔مبشر زیدی نے بتایا کہ خاتون نے1947 میں تقسیم ہند کے بعد پہلی مرتبہ اپنی جائے پیدائش کا دورہ کیا ہے اور وہ دونوں ملکوں کے نوجوانوں سے امن ومحبت کے ساتھ رہنے کی اپیل کررہی ہیں۔

وڈیو میں 92 سالہ بھارتی خاتون کو  ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔رینا ورما نے  کہا کہ  بھارت اور پاکستان ہمسایہ ملک ہیں،دونوں کا کلچر اور چیزیں ایک جیسی ہیں، دونوں  کے لوگ مل جل کر رہنا چاہتے ہیں ، اس حوالے سے نوجوان ہی حکومتوں کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر