اسلام آباد میں میاں بیوی نے7سالہ گھریلوملازمہ کو آگ لگاکر موت کے گھاٹ اتار دیا

اسلام آباد کے علاقے کوہسار ٹاؤن میں تھانی کرپا کی حدود میں انسانیت سے عاری جوڑے نے 7 سالہ معصوم بچی کو آگ لگا کر قتل کر ڈالا، ملزمہ گرفتار جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں

اسلام آباد میں شقی القلب میاں بیوی نے7 سالہ گھریلوملازمہ کو آگ لگاکرموت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ انسانیت سے عاری جوڑا معصوم بچی کو نذرآتش کرکے گھر سے فرار ہوگیا۔

صحافی نورالامین دانش نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامیں بتایا کہ اسلام  آباد میں تھانہ کرپا کی حدود میں شقی القلب میاں بیوی نے 7 سالہ گھریلوملازمہ کو آگ لگاکر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد میں نامعلوم شخص کی پیزا بوائے سے جنسی زیادتی

نورالامین دانش نے موت کے گھاٹ اتاری گئی بچی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انسانیت سے عاری میاں بیوی نے کرپا میں معصوم بچی کو آگ لگا کر پانی کے ہوض میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔

 

صحافی نور الامین دانش نے کہا کہ چھت پر دھواں اٹھنے سے گھر والوں نے چھت دیکھی تو بچی کی لاش جل رہی تھی۔

صحافی نور الامین دانش کے ٹوئٹر پیغام پر اسلام آباد پولیس نے  بتایا کہ تھانہ کرپا کی حدود کوہسار ٹاؤن میں 7 سالہ بچی کو جلانے کے انسانیت سوز واقعے میں ملوث سفاک ملزمہ کو  گرفتار کرلیا گیاہے ۔

اپنی ٹوئٹ میں  اسلام آباد پولیس حکام نے کہا کہ  آئی جی اسلام آباد نے اس اندوہناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایات جاری کی تھیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ ایس پی رورل کی زیرنگرانی پولیس ٹیموں نے مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور ملزم کی گرفتاری کیلئے تحرک جاری ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں اسلام آباد پولیس حکام  نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔ سنگین نوعیت کے مقدمات میں اسلام آباد پولیس زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ تحاریر