علماءکرام کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں، صدر عارف علوی
صدر مملکت عارف علوی نے علمائے کرام سے فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے کردارادا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام امن اور استحکام کے لیے علماءکرام کا کردار بہت اہم ہے۔ علماءکرام کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیام امن اور استحکام کے لیے علماءکرام کاکردار بہت اہم ہے ۔علماءکرام کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر نامور مذہبی اسکالر جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی کی قیادت میں وفد نےان سے ملاقات کی ۔
یہ بھی پڑھیے
سود کے خلاف فیصلے پر اپیل، علماکرام کا متعلقہ بینکس کے بائیکاٹ کا اعلان
عارف علوی سے ملاقات کرنے والے وفد میں جامعہ اشرفیہ سکھر کے نائب مہتمم حافظ قاری احمد مصطفی تھانوی ، خطیب جامع مسجد سکھر قاری جمیل احمد بندھانی و دیگر علماءکرام شامل تھے۔
ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال ، بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت دینی مدارس ، مساجد و دیگر مذہبی و شریعی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علماءکرام کے دینی اور ملی کردار کو سراہا اور زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مذہبی و شریعی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیام امن اور استحکام کے لیے علماءکرام کا کردار بہت اہم ہے۔علماءکرام کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔
صدر مملکت نے علمائے کرام سے فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی ۔









