حکومت نے شہباز گل کی ضمانت بعداز گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

وفاقی حکومت نے اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ کے ذریعے درخواست میں استدعا کی ہے کہ شہباز گل نے بغاوت کی اور بغاوت کو ہوا دینے کی کوشش کی۔

وفاقی حکومت نے پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی ضمانت کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا ہے۔

15 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC)  نے شہباز گل کی ضمانت منظور کی تھی- جنہیں 9 اگست کو بغاوت کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ، جب انہوں نے مسلح افواج کے اہلکاروں کو اپنے کمانڈرز کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

سکھرانتظامیہ نے درگاہ شیخ شنھین بادشاہ کا قبرستان کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا

ریاض فتیانہ کی زیر قیادت کمالیہ کے کسانوں کا حکومت کے خلاف ٹریکٹر مارچ

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 ستمبر کو شہباز گل کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ کے ذریعے درخواست میں استدعا کی ہے کہ شہباز گل نے بغاوت کی اور بغاوت کو ہوا دینے کی کوشش کی۔

شکایت کنندہ مجسٹریٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا صحیح جائزہ نہیں لیا اور عدالت نے ضمانت کے قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

شہباز گل کو 9 اگست کو ایک نجی ٹیلی ویژن پر ان کے متنازع انٹرویو کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر فوج کے طرز عمل پر بات کی تھی۔

متعلقہ تحاریر