شہباز گل کیس: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کو بڑا حکم دے دیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 31 اشیاء کی فہرست میں سے لازمی ضروری اشیاء شہباز گل کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم کارڈز اور روزمرہ کی دیگر اشیاء واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی اشیا کی سپرداری سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے شہباز گل کی ضمانت بعداز گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج

علی بخاری ایڈووکیٹ ، شہباز گل کی جانب سے بطور وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کی ذاتی استعمال کی اشیاء انہیں لوٹائی جائیں۔

جس عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے 31 اشیاء کی فہرست میں سے لازمی ضروری اشیاء شہباز گل کو واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیاء کو تفتیش کے لئے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے۔

عدالت نے پولیس کو شہباز گل کی جو اشیاء واپس کرنے کا حکم دیا ان میں شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم کارڈز اور روزمرہ کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔

سیشن عدالت نے شہباز گل سپرداری کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ تحاریر