پی ٹی آئی کا ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے سے ہائی کورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے  پارٹی رہنماؤں کو سیاسی بنیاد پر ہراساں کر رہی ہے،  ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

70 لاکھ اور ایک کروڑروپے تنخواہ لینے والےافسران کچھ نہیں کررہے، رانا تنویر

ارکان اسمبلی پارلیمان میں بیٹھ کر مسائل حل کریں ، اسپیکر کو حکم نہیں دے سکتے، عدالت عالیہ

درخواست میں عدالت سے یہ استدعا کی گئی کہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا اور انہیں ہراساں کیا، جو غیر قانونی عمل ہے جس سے ایف آئی اے کو فوری طور پر روکا جائے۔

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔

متعلقہ تحاریر