بیرسٹر فہد ملک قتل کیس، عدالت نے تینوں مجرموں کو عمرقید کی سزا سنادی

واضح رہے کہ بیرسٹر فہد ملک کو 2016 میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا عدالتی  ٹرائل 6 سال تک چلا۔ 

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے تینوں مجرموں کو عمر قید کی  سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سینٹرل عدالت نے بیرسٹر فہد ملک کے قتل کیس میں تینوں مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو بنی گالہ کے رہائیشیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا

کیپٹن(ر) صفدر کی اعتزاز احسن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

ڈسٹرکٹ سینٹرل کی عدالت نے راجہ ارشد ، نعمان کھوکھر اور ہاشم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

آج اس اہم کیس کے فیصلے کے موقع پر احاطہ عدالت میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

کیس کے فیصلے سے قبل مرکزی ملزم راجہ ارشد کو ان کے ساتھیوں نعمان کھوکھر اور ہاشم کے ساتھ کمرہ عدالت میں پہنچایا گیا۔ جس کے بعد عدالت نے اپنا محفوظ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ بیرسٹر فہد ملک کو 2016 میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا عدالتی  ٹرائل 6 سال تک چلا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے 6 سال بعد سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک کے قتل کیس کا فیصلہ 11 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔ کیس کی سماعت منگل کے روز مکمل ہوئی تھی۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت میں جج عطا ربانی نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت تھی۔ سماعت کے دوران مقتول فہد ملک کی والدہ ملیحہ ملک اور بھائی جواد سہراب ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے تے۔ دونوں جانب کے وکلاء نے اپنے حتمی دلائل مکمل کیے تھے۔

متعلقہ تحاریر