عمران خان کی نااہلی پر احتجاج: پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں سینیٹر فیصل جاوید، عامر کیانی، ڈپٹی اسپیکر پنجاب واثق قیوم عباسی اور دیگر شامل ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 7 رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ان افراد پر سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج ، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لمز یونیورسٹی کی طالبہ کا صوبائی وزیر محسن لغاری کو شاندار خراج تحسین

راولپنڈی پولیس نے 4 سالہ بچے پر اینٹ سے میاں بیوی کا سر پھاڑنے کا مقدمہ بنادیا

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے جن رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں سینیٹر فیصل جاوید، عامر کیانی، ڈپٹی اسپیکر پنجاب واثق قیوم عباسی، راشد حفیظ، عمر تنویر بٹ اور راجہ راشد نسیم شامل ہیں۔

Copy of FIR against PTI leaders

پولیس نے مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کے خلاف تحریک انصاف کے ایک ہزار سے 1200 کارکنوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع فیض آباد انٹر چینج پر احتجاج کیا۔

مقدمہ کے مطابق مظاہرین نے قیادت کے اشتعال دلانے پر پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

مظاہرین نے درختوں کو آگ لگائی اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا جس سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔

متعلقہ تحاریر