عدالت نے اعظم سواتی کا مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے متنازع ٹوئٹ پر اتوار کی رات گرفتار کیا تھا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کا اسلام آباد کی عدالت نے مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا جب کہ عدالت نےاعظم سواتی کو آئندہ ویڈیو لنک کے ذریعہ عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
سینیٹر اعظم سواتی کو اتوار کے روز ایف آئی اے نے متنازع ٹوئیٹ پر دوبارہ گرفتار کرلیا تھا اور انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کرکے دو روز کا ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا جس کی تکمیل پر انہیں دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔عدالت نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد ہائی کورٹ کا علی امین گنڈاپور کے خلاف دائر مقدمات خارج کرنے کا حکم
اسلام آباد میں ان ڈرائیور کے رائڈر کی خاتون کے ساتھ مبینہ ہراسانی
اعظم سواتی کے وکیل کی جانب سے ان کے موکل کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی درخواست کی گئی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ حکم تک اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نہ کیا جائے، ان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔
اعظم سواتی کے خلاف دو روز قبل ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نےتضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا۔