اعظم سواتی کی ضمانت کا معاملہ: فریقین کو نوٹسز جاری ، سماعت اگلے سال تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے اسیر رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے دائر درخواست پر وفاق سمیت تمام فریقین سے 2 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عمر فاروق کی سربراہی میں پینل نے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں زیادہ ٹرن آؤٹ کے لیے 1039 پولنگ اسٹیشنز قائم

اسلام آباد میں خودکش دھماکا، پولیس اہلکار شہید، 5 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

کیس کی سماعت کے دوران بابر اعوان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف مقدمے میں درج 5 میں سے 3 دفعات قابل ضمانت ہیں.

سینئر رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی نے وکیل بابر اعوان کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کیں، اعظم سواتی کا کسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔

عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر وفاق سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ پیر تک فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ 21 دسمبر کو اعظم سواتی کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ نے مسترد کی تھی۔

متعلقہ تحاریر