الیکشن کمیشن وفاقی داراحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر تیار ہوگیا
الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کے حکام نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ چار ماہ کے اندر وفاقی داراحکومت میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے تیار ہیں، تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیرقانون سے 120 دنوں میں انتخابات کرانے پر اصرار کیاگیا مگر انہوں نے چار ماہ بعد الیکشن کروانے پر رضامندی ظاہر کی
الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کے حکام نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ چار ماہ کے اندر وفاقی داراحکومت میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے تیار ہیں تاہم وزارت داخلہ نے مشاورت کے لیے وقت طلب کیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ چار ماہ میں وفاقی داراحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیارہیں تاہم وزارت داخلہ نے اس حوالے مشاورت کرنے کے لئے وقت مانگا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مرتبہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس میں الیکشن کمیشن نے تحریری جواب جمع کرادیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن کرانے پر تیار ہیں۔
الیکشن کمیشن حکام نے عدالت کو تحریر جواب میں کہا ہے کہ ای سی پی چار ماہ میں بلدیاتی الیکشن کروا سکتا ہے مگر وزارت داخلہ کے حکام اس حوالے سے وقت طلب کیا ہے وہ آج مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔
تحریری جواب میں کہاگیا کہ عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل سے رابطہ کیا اور انہوں نے وزیر قانون سے ملاقات کی تو وزیرقانون نے 6 ماہ میں اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے الیکشن کمیشن کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیرقانون سے120 دنوں میں انتخابات کروانے پر اصرار کیا مگر انہوں نے چار ماہ بعد الیکشن کروانے پر رضامندی ظاہر کی۔
عدالت میں کو تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزارت داخلہ حکام سے بھی رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اکیلے وعدہ نہیں کرسکتے ہیں ۔ اس حوالےسے حکومت سے مشاورت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے انتظار میں 12 امیدوار دنیا سے رخصت ہوگئے
الیکشن کمیشن نے اپنے تحریری جواب میں بلدیاتی اخراجات کی تفصیل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی ہےجس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لئے 15 کروڑ 72 لاکھ 48 ہزار روپے مختص کئے گئے تھے۔
عدالت کو تحریری جواب میں آگاہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پر اب تک 5 کروڑ 52 لاکھ 57 ہزار روپے خرچ ہو چکے ہیں، اس رقم سے بیلٹ پیپرز، الیکشن میٹیریل، اسٹیشنری اور پیٹرولیم اخراجات کی ادائیگی کی گئی۔