ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ترجمان قومی اسمبلی
ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر قائمہ کمیٹیز کے اجلاس کے ملتوی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں اور دیگر متعلقہ افراد کی آمد و رفت پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے،میڈیا تصدیق کے بعد خبریں چلائے
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے ٹی وی چینلزپر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر قائمہ کمیٹی کے کوئی اجلاس ملتوی نہیں کیے گئے ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرقائمہ کمیٹیز کے اجلاس کے ملتوی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہباز شریف کا صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر دہشتگردی کو کچلنے کا عزم
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی کسی قائمہ کمیٹیوں کوئی شیڈول اجلاس ملتوی نہیں ہوا ہے۔ جمعہ کو کسی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کی بلڈنگ میں نہیں تھا ۔
ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا کہ جب قائمہ کمیٹی کے اجلاس ہی شیڈول نہیں تھے تو ملتوی کیسے ہوئے؟۔ آئندہ ہفتے جو بھی اجلاس شیڈول ہوئے وہ اپنے مقررہ وقت پر منعقد کئے جائیں گے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے سبب سیکیورٹی صورتحال کو بہتر رکھا جاتا ہے مگر پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں اور دیگر متعلقہ افراد کی آمد و رفت پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے ۔
ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سے منسلک تمام صحافیوں کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ میڈیا کو چاہیئے کہ اس معاملے پر تصدیق کرکے خبریں جاری کریں۔
یہ بھی پڑھیے
نون لیگی رہنما ناصر بٹ نے اداکارہ حمیمہ ملک کوصحافی محمد مالک سمجھ کر ٹیگ کردیا
یاد رہے کہ مختلف ٹی وی چینلز نے خبرچلائیں تھیں کہ دہشتگردی کے پیش نظر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیز کے اجلاس ملتوی جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔