اسلام آباد کی مقامی عدالت سے عمران خان کو ایک دن میں دو ریلیف مل گئے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جج ظفر اقبال نے طبی بنیادوں پر چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس اور الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں طبی بنیاد پر آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسلام باد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو 31 جنوری کے لئے طلب کرلیا۔ جب کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے

القادر یونیورسٹی ارضی کیس: نیب کا زلفی بخاری کو تیسرا نوٹس، دستاویزات بھی طلب

عدالتی احکامات کی حکم عدولی: محکمہ کسٹمز پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

اس موقع پر الیکشن کمیشن اور عمران خان کے وکلا پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ عمران خان کی جانب سے عدالت میں نہ وکالت نامہ جمع ہوا ہے، نہ درخواست پر ان کے دستخط ہیں۔

جس پر مخالفت وکیل علی بخاری کا موقف تھا کہ عمران عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں کوئی تاریخ دے دیں، اگر فروری کی کوئی تاریخ دے دیں تو بہتر ہوگا۔ اس موقع پر عمران خان کی جانب سے طبی بنیاد پر حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی ہے۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں ماہ فروری کی کوئی تاریخ دی جائے۔ جس پر اعتراض کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہاکہ وکالت نامہ جمع کرایا گیا ہے نہ ہی درخواست پر عمران خان کے دستخط ہیں، ذاتی حثیت میں پیش ہوئے بغیر عمران خان کی درخواست ضمانت منظور نہیں ہوسکتی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی۔ تاہم عدالت نے وارنٹ کے اجراء سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست منظور نہیں کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر آج کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور انہیں 31 جنوری کو طلب کرلیا۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس کی ایڈیشل سیشن جج ظفر اقبال نے سماعت کی۔ جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائرکی گئی تھی۔

آج کی سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو آج کے لئے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے استفسار پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان روبہ صحت ہیں اور وہ 31 جنوری کو عدالت میں پیش ہوں گے، وکلا نے بتایا کہ اسی تاریخ کو دوسری عدالت میں انہوں نے پیش ہونا ہے۔

جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت کی درخواست میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

متعلقہ تحاریر