پی ایف یو جے کا عماد یوسف کے خلاف مقدمات کی دفعات پر احتجاج
پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے نیوز ہیڈ عمادیوسف پر قائم کیے گئے مقدمات میں ایسی دفعات شامل کی گئیں ہیں جس کی بنیاد پر انہیں عمر قید یا سزائے موت سنائی جا سکتی ہے، صدر پی ایف یو جے نے کہا کہ ایسے مقدمات کو روکا نہیں گیا تو کل میرا اور آپ کا نمبر بھی آئے گا

اسلام آباد کی سیشن عدالت میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے نیوزہیڈ عمادیوسف کے مقدمے کی سماعت ہوئی تاہم ان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔ مقدمے میں عماد یوسف کو عمر قید یا موت کی سزا ہوسکتی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے فوج کو بغاوت پر اکسانے کا بیان دینے کے بعد شہباز گل اور نیوز ہیڈ عماد یوسف سمیت دیگر افراد پر مقدمات قائم کیے گئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیے
بغاوت کیس: شہباز گل کی غیرمشروط معافی مانگنے کی پیشکش
پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ کے مطابق اے آر وائے کے نیوز ہیڈ عماد یوسف پر قائم کیے گئے مقدمے میں انہیں عمر قید سزائے موت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے نیوز ہیڈ عمادیوسف کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ کی درخواست پر احتجاج بھی کیا گیا ۔
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کے مطابق پہلی مرتبہ ٹی وی چینل پر کسی مہمان کے تجزیے کو بنیاد بنا کر ایک صحافی کیخلاف سزائے موت یا عمر قید جیسی فرد جرم کا آغاز تو عماد یوسف سے ہورہا ہے۔
صدر فیڈرل یونین جرنلسٹ نے خدشہ طاہر کیا کہ اگر اسے روکا نہیں گیا تو کل مجھے اور کسی بھی صحافی، اینر نیوز اینکر، کنٹرولر اورڈائر یکٹر نیوز بھی اس طرح کے مقدمے میں سزا کا مستحق قرار دیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اے آر وائے نیوز نے معروف اینکر ارشدشریف سے 8 سالہ رفاقت ختم کرلی
افضل بٹ نے تمام صحافتی تنظیموں اور صحافیوں سے کہا ہے کہ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سینئر صحافی عماد یوسف کو انصاف دلانے کیلئے آواز بلند کریں تا کہ بروقت اس غیر منصفانہ سلسلے کو روکا جائے ۔