خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پاگل کتے نے 8 افراد کو کاٹ ڈالا

خیبر پختون خواہ کے ضلع لکی مروت کے مجاہد گراونڈ کے قریب پاگل کتے پانچ افراد کو کاٹ ڈالا ہے جبکہ  مجموعی طور پر آٹھ افراد کتے کا کاٹے کا نشانہ بنے،  اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں تین بچیاں شامل ہیں

خیبر پختون خواہ کے ضلع لکی مروت میں پاگل کتے  پانچ افراد کو کاٹ ڈالا جنہیں  طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ انتطامیہ کی جانب سے پاگل کتوں کے خلا ف کوئی مہم نہی چلائی جا رہی ہے ۔

خیبر پختون خواہ کے ضلع لکی مروت میں باولے کتے کے حملے بدستور جاری ہے ۔پاگل کتوں نے بچوں اور بزرگوں سمیت کئی افراد کو اپنا نشانہ بنا ڈالا ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

دادو میں کتوں کی بھرمار، میونسپل انتظامیہ کتا مار مہم چلانے میں ناکام

تفصیلات کے مطابق مجاہد گراونڈ کے قریب کتے نے ایک بار پھر حملہ کرکے پانچ افراد کو کاٹ ڈالا ہے اسپتال زرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں تین بچیاں شامل ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کل بھی سٹی ہسپتال میں کتے کے کاٹے کے 8 مریض لائے گئے تھے۔مقامی شہریوں کے مُطابق کتے نے لکی مروت شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو کاٹا ہے

ضلعی انتظامیہ نے تاحال پاگل کتوں کے انسداد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں  نہیں لائی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پاگل کتے انسانی جانوں سے  کھیل رہے ہیں جس کی وجہ عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے

متعلقہ تحاریر