افتخار فردوس کا نگراں کابینہ میں شمولیت سے انکار سینئرز صحافیوں کیلیے مثال
میں نے اپنی مرضی سے صحافت کا بطور پیشہ انتخاب کیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھےمحسوس ہوتا ہے کہ کسی سیاسی وابستگی کے بغیر مجھے بہت طویل سفر طے کرنا ہے، افتخار فردوس
خیبرپختونخوا کے نوجوان صحافی افتخار فردوس نے صوبے کی نگراں کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کرکے سینئر صحافیوں کیلیے اعلیٰ مثال قائم کردی۔
نگراں حکومت نے افتخار فردوس سے رابطہ کرکے انہیں نگراں کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
خیبرپختونخوا میں سیاسی بلوغت کا مظاہرہ، نگراں وزیراعلیٰ کیلیے اعظم خان پر اتفاق
نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے بعد پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے تبادلے
خراسان ڈائری سے وابستہ نوجوان صحافی افتخار فردوس نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیاہے کہ”مجھ سے خیبرپختونخوا میں عبوری سیٹ اپ کا حصہ بننے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا، میں نے شائستگی سے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے“۔
I was contacted to be part of the interim setup in Khyber Pakhtunkhwa, I’ve politely declined the offer. I am a career journalist by choice and I feel I have a long way to go with no poltiical aspirations for the time being. Thank you for all your wishes.
— Iftikhar Firdous (@IftikharFirdous) January 25, 2023
افتخار فردوس نے کہاکہ ” میں نے اپنی مرضی سے صحافت کا بطور پیشہ انتخاب کیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھےمحسوس ہوتا ہے کہ کسی سیاسی وابستگی کے بغیر مجھے بہت طویل سفر طے کرنا ہے، آپ کی تمام نیک تمناؤں کا شکریہ“۔
صحافتی حلقوں کا کہنا ہےکہ افتخار فردوس نے حکومت کا حصہ بننے سے انکار کرکے صحافت کے پیشے کی حرمت کی لاج رکھی ہے اور نجم سیٹھی، عرفان صدیقی،فہد حسین جیسے سینئر صحافیوں کیلیے مثال قائم کی ہے جنہوں نے حکومتی پیشکشوں پر صحافت جیسے مقدس پیشے کو خیرباد کہہ کر سرکاری عہدے قبول کرلیے۔
Excellent decision as expected from a professional like you.
— Absa Komal (@AbsaKomal) January 25, 2023
افتخار فردوس کے اس فیصلے صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سراہا ہے۔اینکر پرسن ابصا کومل نے لکھا کہ شاندار فیصلہ ہے،آپ جیسے پیشہ ور سے اسی کی توقع تھی۔
Very professional decision, well done 👏
— Mahpara Safdar (@mahparasafdar) January 26, 2023
سینئر صحافی ماہ پارہ صفدر نے لکھاکہ بہت ہی پیشہ ورانہ فیصلہ ہے، شاباش۔
Made the right choice. Proud of you, Lala!
— Roohan Ahmed (@Roohan_Ahmed) January 25, 2023
صحافی روحان احمد نے لکھا کہ بالکل صحیح انتخاب کیا، آپ پر فخر ہے لالہ۔
There goes my ride in a car escorted by a siren, strobe wali gaarri. Useless friend you are. But well done. PS: Love the ‘time being’.
— Abbas Nasir (@abbasnasir59) January 25, 2023
Great much appreciated
— Nasir Baig Chughtai (@i_m_nbc) January 25, 2023
سینئر صحافی عباس ناصر نے بھی نوجوان صحافی کو مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے شاباش دی جبکہ سینئر صحافی ناصر بیگ چغتائی نے بھی افتخار کے فیصلے کو شاندار قرار دیتے ہوئے انہیں شاباش دی۔