خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی گئی
نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کی نگراں کابینہ میں ریٹائرڈ پولیس افسران ، ریٹائرڈ ججز اور دیگر افراد شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے اپنی 15 رکنی کابینہ تشکیل دے دی ہے جبکہ نگراں کابینہ کے آج حلف اٹھانے کا بھی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اعظم خان کی سربراہی میں نگراں کابینہ کے لیے ناموں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ نگراں کابینہ میں ریٹائرڈ پولیس افسران ، ریٹائرڈ ججز اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
افتخار فردوس کا نگراں کابینہ میں شمولیت سے انکار سینئرز صحافیوں کیلیے مثال
کے پی پولیس کے گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے افسران کی تقرریاں اور تبادلے
نگراں کابینہ میں بارہ وزرا اور تین مشیر شامل ہوں گے، گورنر خیبرپختونخوا سے نگراں وزیراعلیٰ کے پی اعظم خان نے ملاقات کی جس میں منتخب ناموں پر مشاورت کی گئی۔
گورنر حاجی غلام علی نے نگران کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے پندرہ رکنی نگران کابینہ کے وزیروں اور مشیروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے کابینہ میں شامل شخصیات کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نگراں کابینہ میں عبدالحلیم قصوریہ ، سید مسعود شاہ ، مسٹر حامد شاہ ، ایڈووکیٹ سوائے نذیر ، مسٹر بخت نواز ، مسٹر فضل الہیٰ ، مسٹر عدنان جلیل ، شفیق اللہ خان ، شاہد خان خٹک ، حاجی غفران ، خوشدل خان ملک ، تاج محمد آفریدی ، محمد علی شاہ ، جسٹس (ر) ارشاد قیصر اور مسٹر منظور خان آفریدی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ کی تقریب حلف برادری آج گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہوگی۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے اپنی نیوٹرلیٹی ثابت کرنے کے لیے ابھی تک کے پی کے بیوروکریسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔