زمینوں کی خریداری میں مبینہ گھپلا: نیب کی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحقیقات کا آغاز

نیب پشاور کی جانب سے علی امین خان گنڈاپور سمیت ان کے والدین ، بھائی اور بہنوں کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی خان گنڈا پور کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحقیقات آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف  قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی خفیہ اداروں کی بڑی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

شہر قائد کی ایک اور فیملی آن لائن فراڈ کا شکار بن کر بڑی رقم سے محروم ہوگئی

نیب پشاور کی جانب سے علی امین خان گنڈاپور سمیت ان کے خاندان جس میں والدین ، بھائی اور بہنیں شامل ہیں ، کے خلاف تحقیقات کی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

Notification of NAB Khyber Pakhtunkhwa

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے اے ڈی سی کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

نیب نے تحصیل کلاچی کے مختلف علاقوں کمانڈ ایریا ، ہتھالہ یارک ، گومل زام اور سی پیک کے لیے خریدی گئی جائیداد کی تفصیل طلب کر لی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کو ڈائریکٹر جنرل اسرار الحق کے نے خط لکھ کے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

9 سال قبل انتقال کر جانے والے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی ماں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر