کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے 10 بچے جاں بحق ہوگئے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کا تعلق کوہاٹ کے نواحی گاؤں میر باش خیل سے ہے۔ تمام بچے مقامی مدرسے کے طالب علم تھے۔
کوہاٹ کے قریب تاندہ ڈیم میں سیر کے لئے آئے ہوئے مقامی مدرسے کے بچوں کی کشتی ڈوب گئی ، 10 بچے جاں بحق ہو گئے۔ دیگر افراد کے تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کشتی الٹنے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں ، مقامی افراد اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے والے 8 بچوں کو زخمی حالت میں ڈیم سے نکال لیا اور مقامی اسپتال میں منتقل کردیا۔ جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بیلہ کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ، 39 مسافر جھلس کر جاں بحق
آصف زرداری کے خلاف بیان دینے پر عمران خان پر حیدرآباد میں پرچہ کٹ گیا
ریسکیو ٹیموں نے 7 بچوں کی لاشوں کو بھی نکال ہے کہ جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی میں 30 افراد سوار تھے جن میں زیادہ بچوں کی تھی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں لائے گئے مزید تین بچے دوران علاج جاں بحق ہو گئے اس طرح جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عملے کو 24 گھنٹے اسپتال میں رکنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کا تعلق کوہاٹ کے نواحی گاؤں میر باش خیل سے ہے۔ تمام بچے مقامی مدرسے کے طالب علم تھے۔