پشاور پولیس لائنز میں دھماکہ: کرکٹرز اور فنکاروں کی شدید مذمت

قومی کرکٹرز اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے دھماکے میں شہید ہونے افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابقہ اور موجودہ پلیئرز اور پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے پشاور پولیس لائنز میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ، جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق خاتون سمیت 32 افراد شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹ شعیب ملک نے کہا ہے کہ "میں پشاور کی مسجد میں ہونے والے اس دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ متاثرہ افراد کے خاندانوں اور وہاں موجود تمام لوگوں کے لیے دعاگو ہوں۔ ہمیں اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینا چاہیے۔”

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی نژاد اسما نعیم امریکی میوزیم کی پہلی غیرسفید فام سربراہ بن گئیں

پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکہ : 32 افراد شہید ، 147 سے زائد زخمی، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ ” پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لیے دعاگو ہوں۔ عبادت گاہ پر حملہ ناقابل بیان جرم ہے۔ اللہ کے واسطے بے گناہوں کو چھوڑ دو۔ وہ صرف سکون سے نماز پڑھ رہے تھے۔ دہشت گردوں کا نہ کوئی ضمیر ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی مذہب۔”

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے مرحومین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ "پشاور سے پریشان کن اور دردناک خبر آئی ہے۔ پشاور دھماکے کے مرحومین کی روحوں کے لیے دعاگو ہوں، اور تمام متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں۔ ہمیں امن چاہیے۔آمین۔”

معروف کرکٹر جنید خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ” اللہ لواحقین کو یہ ناقابل برداشت نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔”

متعلقہ تحاریر