صوابی پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک ، 4 گرفتار

پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد اظہار اللہ کے سر کی قیمت حکومت پاکستان نے 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

صوابی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، صوابی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ چار کو زندہ گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے تباہی کا باعث بننے والے مختلف بور کی رائفلز ، دستے بم ، خودکش جیکٹس بنانے کا سامان اور دیگر خطرناک بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بات کا انکشاف ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان کا ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 جنوری 2023 کو صوابی پولیس نے کامیاب آپریشن کرکے دو دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ ایک ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت کمانڈر اظہار اللہ عرف شیراز کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک دہشتگرد افغانستان سے ٹیمیں تشکیل دے کر دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سرحدوں پر باڑ لگانے کے بعد دہشتگرد کیسے واپس آئے، مراد سعید

پشاور دھماکے کے بعد خیبر پختونخواہ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع

ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان کا کہنا تھا کہ مارا گیا دہشتگرد پولیس کی ٹارگیٹ کلینگ کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ابھی چار دہشتگردوں ثاقب سکنہ باجوڑ،عبدالرحمن سکنہ ہنڈ،عمران سکنہ مہمند اور زبیر سکنہ باجوڑ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ دہشتگردوں کا اگلا ہدف پولیس اہلکاروں اور اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا تھا۔

ریجنل پولیس آفیسر مردان نے کہا کہ یہ ایک خطرناک نیٹ ورک جس کی تشکیل تو افغانستان میں ہوئی مگر گروپ کے ارکان نومبر کے مہینے میں پاکستان آئے تھے۔ تاہم صوابی پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ہو گیا جس پر ساری پولیس ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک دہشتگرد اظہار اللہ کے سر کی قیمت حکومت پاکستان نے 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر اظہار اللہ نے صوابی پولیس کے اہلکاروں مبصر نادر ، بختیار ، ساجد بخت منیر کو شہید کیا تھا، جبکہ تھانہ کالو خان اور یار حسین پر دستی بم حملوں میں ملوث رہا ہے۔

ڈی آئی جی محمد علی خان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں سے 05 کلو بارود ، 18عدد AGL ہینڈ گرنیڈ ، 09 عدد ہینڈ گرنیڈ ، 18 عدد الیکٹرک ڈیٹونیٹر ، 28 عدد نان الیکٹرک ڈیٹیونیٹر ، 60 فٹ سیفٹی فیوز ، 60 فٹ پرائما / ڈیٹونیٹنگ کارڈ ، 02 عدد ٹرانسمیٹر ، 02 عدد ریسیور ، 01 عدد AGL لانچر ، 02 کلاشنکوف ، 01 عدد پستول ، 237 عدد مختلف بور کے کارتوس ، 49 عدد ڈرائی بیٹری سیلز ، 02 عدد وولٹ بیٹری ، 02 آئیکون وائرلس سیٹ ، 01 عدد بیگ ، 04 عدد بنڈل ویئر ، 04 عدد میگزین SMG ، 02 گز وائر ، 07 عدد موبائل فونز ، 78 عدد سی ڈی ڈسک ، 01 عدد پاسپورٹ بنام عبدالرحمان برآمد کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر