ہم کے پی میں انتخابات کیلئے تیار ہیں، آئی جی معظم جاہ کا الیکشن کمیشن کو بریفنگ

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ہماری پولیس ہر طرح کے حالات سے نمبردآزما ہونے کے لیے تیار ہے دہشتگردی کے اکا دکا واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ کے پی پولیس صوبے میں عام انتخابات کیلئے تیار ہے دہشت گردی کے اِکا دُکا واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن  کمیشن کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، جس میں نئے تعینات شدہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا  امداد اللہ بوسال اور آئی جی خیبر پختون خوا معظم جاہ انصاری نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے شیخ رشید کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست مسترد

ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس الیکشن کیلئے بلکل تیار ہے اس سے پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا امداد اللہ بوسال نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا گورنر کا کام ہے اس میں ہم صرف معاونت کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب موجودہ نگراں حکومت اور گورنر کے پی غلام علی حالیہ دہشت گردی کی واقعات اور بڑھتی ہوئی امن و امان کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے بروقت الیکشن کے حق میں نہیں ہیں ، جس پر پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ میں 90 دن کے اندر اندر الیکشن کرانے کیلئے درخواست بھی جمع کی ہے جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ تحاریر