گومل یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات پر ایک ساتھ بیٹھنے پر پابندی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کے ساتھ بیٹھنے اور یونیورسٹی کی حدود میں گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے

خیبر پختون خواہ شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے کی حدود میں  طلباء و طالبات کے مل بیٹھنے گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

گومل یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ میں  کہا گیا ہےکہ تمام طلبہ و طالبات پر پارک، سڑک یا کسی بھی جگہ ایک ساتھ بیٹھنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

احساس اسکالرشپ کی رقم کراچی یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں خرچ

ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کے ساتھ بیٹھنے اور یونیورسٹی کی حدود میں گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یونیورٹی انتظامیہ کے مطابق متعدد شکایات کے بعد گومل یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کے ایک ساتھ سڑکوں اور گراونڈ سمیت مختلف مقامات پر گھومنے پھرنے پر پابندی لگا دی ہے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طلباء و طالبات اپنے اپ کو کلاسسز اور کامن روم تک محدود رکھے۔ اگر کسی طالب علم نے عائد پابندی کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر