عجیب الخلقت جانور کا گلیات کے مختلف علاقوں میں حملے، متعدد پالتو جانوروں کو ہلاک کردیا
مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ رات سرکل بکوٹ کے علاقے بیروٹ میں عجیب الخلقت جانور نے مقامی افراد کے باڑے پر حملہ کیا اور دروازے توڑ کر پالتو جانوروں پر حملہ کردیا۔
ایبٹ آباد کے علاقے گلیات کے مختلف حصوں میں عجیب و غریب آوازیں نکالتے والے خطرناک جانور کا مقامی آبادی پر حملہ ، متعدد پالتو جانوروں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے گلیات میں لکڑبگا ٹائپ کے عجیب وغریب نظر آنے والا جانور رات کے اندھیرے میں آبادیوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔ خوفناک آوازوں کا حامل خطرناک جانور رات کی تاریکی میں مویشیوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاک افغان طُورخم بارڈر چھ روز کے بعد مکمل طور پر کھل گیا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد گرفتار
مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ رات سرکل بکوٹ کے علاقے بیروٹ میں عجیب الخلقت جانور نے مقامی افراد کے باڑے پر حملہ کیا اور دروازے توڑ کر پالتو جانوروں پر حملہ کردیا۔ خطرناک جنگلی جانور نے مویشیوں پر حملے سے پہلے باقاعدہ لکڑی کے مضبوط دروازے توڑے اور قیمتی پالتو جانوروں کو ہلاک کر دیا۔
کچھ عرصے سے گلیات کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانور بالخصوص جنگلی چیتے اور سور مقامی افراد کے پالتو جانوروں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن گزشتہ رات یہ عجیب الخلقت خوفناک آواز کا حامل جانور باقاعدہ دروازے توڑ کر مقامی افراد کے مویشیوں پر حملہ آور ہوا۔
مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ محکمہ جنگلات جنگلی جانوروں کی خوراک اور انہیں مقامی آبادیوں سے دور رکھنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کرتا اور جنگلی جانور مقامی افراد کے پالتو جانوروں کا شکار کرکے اپنی خوراک کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔
خوفناک آوازوں کے حامل عجیب الخلقت جانور کی جانب سے دروازے توڑ کر جانوروں پر حملہ آور ہونے کے بعد مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق اس طرح کا جنگلی جانور پہلی بار سامنے آیا ہے جو گھروں کے اندر جانوروں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔ خطرناک جانور کے حملوں کے بعد گلیات کے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ جانور انسانوں پر بھی اسی طرح کے حملے کر سکتے ہیں۔