پشاور بی آر ٹی زو کارڈ مزید مہنگا، کارڈ کا ڈیزائن بھی تبدیل

ٹرانس پشاور کی ترجمان صدف کامل کے مطابق 27 فروری 2023 سے بی آر ٹی اسٹیشنوں پر زو کارڈز کی قیمت 300 روپے ہوگی۔

پشاور میں جدید سفری سہولیات کے منصوبے بی آر ٹی کا کارڈ مزید مہنگا کر دیا گیا ہے۔ زو کارڈ کی قیمت 250 سے بڑھا کر 400 روپے کرنے پر شہریوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹرانس پشاور نے سوموار کو بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) نے مسافروں کے لیے زو کارڈ کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹرانس کی جانب سے بی آر ٹی کا نیا ڈیزائن کردہ کارڈ زو پیر کو متعارف کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

عجیب الخلقت جانور کا گلیات کے مختلف علاقوں میں حملے، متعدد پالتو جانوروں کو ہلاک کردیا

چائے والے کے بعد کاجل اور دنداسہ فروخت کرنے والا وائرل چھوٹا بچہ کون ہے؟

ٹرانس پشاور کی ترجمان صدف کامل کے مطابق 27 فروری 2023 سے بی آر ٹی اسٹیشنوں پر زو کارڈز کی قیمت 300 روپے ہوگی۔

بی آ رٹی میں سفر کرنے کے لیے زو کارڈ کی شروع میں فری تھا جس میں کم از کم قیمت 100 روپے کا بیلنس ڈالنا ہوتا تھا تاہم پھر اس کی قیمت 250 روپے کردی گئی تھی ، جو اب مزید مہنگا کرکے 300 روپے کردی گئی ہے جبکہ 100 روپے بیلنس ڈالنے سے زو کارڈ کی قیمت 400 روپے بنتی ہے جس پر شہریوں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ حکومت نے سہولت دینے کا وعدہ کیا، اب یہ سہولت بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق ڈالر میں اضافہ کی وجہ سے زو کارڈ پیداواری لاگت بھی بڑی ہے جس کی وجہ سے کارڈ کی قیمت بڑھا دی گئی ہے نئے زو کارڈ کا رنگ بی آر ٹی کے برانڈ کلر اور پاکستان کے قومی رنگ کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔

انکا مزید کہنا ہے کہ نئی کارڈ کے بننے سے پرانے کارڈ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ شہری پرانے کارڈ کو بھی استعمال میں لاسکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر