پی ٹی آئی کی ایک اور جیت؛ پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے مستعفی 24 ارکان قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی  کردیئے، پی ٹی آئی نے اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے۔  پشاور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

 پشاور ہائیکورٹ میں خیبر پختونخوا کے قومی اسمبلی کے 24 حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواست تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے ایماء پر ایم کیو ایم نے بھی ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی کی دو رکنی بینچ نے کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے  کہا کہ اسپیکر نے  تصدیق کے بغیر ارکان کے استعفے منظور کیے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے جب کہا تھا کہ 123 ارکان اسمبلی کے استعفے اجتماعی طور پر  منظور کیے جائیں تو اس وقت استعفے منظور  نہیں کیے گئے ۔

بیرسٹر گوہر خان نے دلائل میں کہا کہ اسپیکر نے خود کہا کہ ایک ایک رک کو بلاکر تصدیق کی جائے گی پھر اس کے بعد استعفے دینے والے اراکین کے استعفے منظور ہونگے ۔

تحریک انصاف کے وکیل  بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ 14 جوری کے بعد سیاسی حالات میں تبدیلی کے بعد پی ٹی آئی  کی جانب سے  دوبارہ  قومی اسمبلی میں جانے کا فیصلہ   کیا گیا ۔

جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے  کہ کیا ممبران نے استعفیٰ واپس لینے کے لئے سپیکر سے رابطہ کیا ؟۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا آپ پارلیمنٹ کے ساتھ کھیل رہے ہیں ؟۔

 پاکستان تحریک انصاف انصاف کے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے میڈیا پر اعلان کیا کہ ہم اسمبلی واپس جا رہے ہیں اور یہ  اعلان کافی ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی درخواست دے دی

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ پارلیمنٹ کے ساتھ کھیل رہے ہیں کہ استعفیٰ منظور ہوئے تو ٹھیک ہے نہیں ہوئے تو واپس جائے گے ۔

عدالت نے دلائل سننے کےبعد فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا الیکشن شیڈول معطل کرکے سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے 24 مستعفی  ارکان قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر 16 اور 19 مارچ کو ضمنی انتخابات شیڈول کیا تاہم اب ملتوی کردیا گیا  ہے ۔

متعلقہ تحاریر