ای سی پی نے گورنر کے پی کو 14 مارچ کو انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کی دعوت دے دی

گورنر ہاؤس پشاور کو الیکشن کمیشن کا خط موصول ہو گیا۔ گورنر اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان صوبہ میں انتخابی تاریخ سے متعلق حتمی مشاورت ہو گی۔

پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعرات کے روز گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) حاجی غلام علی کو صوبے میں 14 مارچ کو عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کے لیے مدعو کرلیا ہے۔

االیکشن کمیشن آف پاکستان اور گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی خان کے درمیان مشاورت دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں شروع ہوگی اور کے پی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

لندن میں بیٹھا بھگوڑا شخص مجھے جیل میں دیکھنا چاہتا ہے، عمران خان

مریم نواز کے عمران خان پر اخلاقیات سے گرے ہوئے الزامات کی بوچھاڑ

گورنر ہاؤس پشاور کو الیکشن کمیشن کا خط موصول ہو گیا۔ گورنر اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان صوبہ میں انتخابی تاریخ سے متعلق حتمی مشاورت ہو گی۔

ECP letter

جمعرات کے روز ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صوبے میں "انتخابات کی تاریخ کے اعلان میں تاخیر” کے سلسلے میں خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر حاجی غلام علی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ "گورنر کے پی کو بیرسٹر قاضی محمد انور کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا تھا۔ کیونکہ گورنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) سے مشاورت کے باوجود انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ "ہم نے کے پی کے گورنر کو قانونی نوٹس بھیج کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حاجی غلام علی کے خلاف مزید حکمت عملی جلد ترتیب دے دی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر