کوہستان میں افسوسناک حادثہ: گھر میں آگ لگنے سے دس افراد جھلس کر جاں بحق

کنٹرول روم پٹن کے مطابق تمام میتوں کو مرکزی مسجد پٹن میں نماز جنازہ ادا کرکے مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ لوئر کوہستان میں سوگ کا سماں ہے۔

لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن میں غریب شخص کے گھر میں اچانک آگ لگنے سے گھر میں سوئے ہوئے 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا۔

لوئر کوہستان پولیس کے مطابق آگ ملحقہ جھومپڑی میں رکھے بھوسے کو لگی جس نے کچی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع کنٹرول روم کی دی گئی جس نے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو اطلاع دی ، مگر اُن کے آنے میں تاخیر ہوئی اور آگ نے ساری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور پولیس لائن دھماکا؛ سی ٹی ڈی کا حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ٹریس کرنے کا دعویٰ

اٹلی کشتی حادثہ؛ ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا اور اذان آفریدی کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

ادھر لوگوں نے خبر ملتے ہی ریسکیو عملے کو جگایا جنہوں نے پہلے تیل نہ ہونے کا بہانہ بنایا پھر اور پھر پانی کا ، اس دوران گھر میں موجود چیختے چلاتے بچے اور خواتین جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ مقامی لوگ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو بہت دیر ہوچکی تھی۔

کنٹرول روم پٹن لوئر کوہستان کے مطابق اس حادثے میں کل دس افراد جاں بحق ہوئے جس میں نواب ولد محمد خان قوم لوہار خیل ساکنہ سیری پٹن کے اہلخانہ شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں  مسماۃ چہرہ بی بی زوجہ محمد خان  ، زاہدہ بی بی زوجہ نواب، للی دختر نواب عمر 20 سال ، سمرینہ بی بی دختر نواب عمر 18 سال، سمینہ دخترنواب عمر 16 سال، سانو بی بی دختر نواب عمر 12 سال ، سلینہ بی بی دختر نواب  عمر 9 سال، منیر ولد نواب عمر 6 سال، مجیب ولد نواب عمر عمر 5 سال، عزیر ولد نواب عمر 1 سال شامل ہے۔

علاوہ ازیں پندرہ کمروں پہ مشتمل کچا مکان جل کر خاکستر ہوگیا ہے جس میں مال مویشی بھی شامل ہیں۔

کنٹرول روم پٹن کے مطابق تمام میتوں کو مرکزی مسجد پٹن میں نماز جنازہ ادا کرکے مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ لوئر کوہستان میں سوگ کا سماں ہے۔

متعلقہ تحاریر