کےپی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام مردان کالج کے طلباء کا سیاحتی ٹور

طلباء نے خانپور ڈیم کے سیاحتی مقام پر سیروتفریح کے دوران جٹ سکی، فیملی کشی، تیراندازی، شوٹنگ کرنے کیساتھ ساتھ رسہ کشی کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔

خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جناب سے مردان کالج کے طلباء کے لیے معلوماتی اور سیاحتی دورہ کا اہتمام کیا گیا۔

خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام سرکاری کالج کے طلباء کیلئے تاریخی آثار قدیمہ اور سیاحتی مقام کے دورہ کا انعقاد کیا گیا۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ کے 50 طلباء کیلئے پہلی دفعہ صوبائی ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے معلوماتی اور سیاحتی دورہ منعقد کیا گیاتھا جس میں طلباء کو یونیسکو کی عالمی سائٹ تخت بھائی آثار قدیمہ کی تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

نگراں وزیراطلاعات کے پی کے نے صوبے میں شفاف الیکشن ناممکن قرار دیدیا

اٹلی کشتی حادثہ؛ ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا اور اذان آفریدی کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

طلباء نے خانپور ڈیم کے سیاحتی مقام پر سیروتفریح کے دوران جٹ سکی، فیملی کشی، تیراندازی، شوٹنگ کرنے کیساتھ ساتھ رسہ کشی کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔

طلباء کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ اس طرح معلوماتی اور سیاحتی دورہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا جہاں ایک طرف ہم دیگر سرگرمیوں سے لطف اٹھا رہے ہیں وہیں دوسری طرف ہمارے صوبے کے سیاحتی اور تاریخی مقامات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرتے ہیں۔

طلباء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سٹڈی ٹورز کا لازمی انتظام ہونا چاہیے کیونکہ اس طرح کے دوروں سے وہ اپنے ملک کے رسم و رواج کا علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پڑھائی میں بھی مدد ملتی ہے۔

طباء نے خانپور ڈیم کے سیاحتی مقام اور تخت بھائی آثار قدیمہ کے دورہ کو خوش آئند قرار دے دیا۔

متعلقہ تحاریر