کےپی میں مفت آٹے کے حصول کیلئے ایک ہفتے میں 3 افراد جاں بحق 4 زخمی ہوئے،رپورٹ

حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں تقسیم کے دوران شہریوں نے 4 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے لوٹ لئے۔

خیبرپختونخوا میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران لوٹ مار ، بھگدڑ مچنے سے زخمی ہونے والے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے۔

جاری ہونے والے رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مفت آٹے کی تقسیم کے دوران تین افراد بھگڈر مچنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ چار زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے 

الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں 8 اکتوبر کو الیکشن کرانیکا اعلان

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے دس اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں پر اسٹے آرڈر دے دیا

جاری رپورٹ کے مطابق صوبے کے پانچ مقامات پر شہریوں نے مفت آٹے کے چار ہزار سے زائد تھیلے لوٹ لئے۔

دستاویزات کے مطابق مالاکنڈ تحصیل تھانہ میں آٹھ سو پینتیس ، ناگمان پشاور میں تین سو ساٹھ بیگز شہریوں نے لوٹ لیے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان میں شہریوں نے پانچ ٹرک آٹا لوٹ کر آپس میں بانٹ لیا، پانچ ٹرکوں میں مفت آٹے کے دو ہزار دو سو چوالیس تھیلے تھے، پشاور کے علاقے ہزار خوانی میں بھی خواتین اور مردوں نے مل کر چھ سو تھیلے لوٹ لیے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر