نوشہرہ میں حسان نیازی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا شخص عادی مجرم نکلا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے خلاف سوشل میڈیا کے ذریعے ایف آئی آر درج کرانے والا شخص جیل میں قید کاٹ رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی کے خلاف نوشہرہ میں ایف آئی آر درج کروانے والا شخص عائد مجرم نکل آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف غداری ایکٹ کے تحت خیبر پختوںخوا کے ضلع نوشہرہ ایف درج کروانے والا شخص عائد مجری نکل آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نوشہرہ کینٹ سے حسان نیازی کی ضمانت منظور

کےپی میں مفت آٹے کے حصول کیلئے ایک ہفتے میں 3 افراد جاں بحق 4 زخمی ہوئے،رپورٹ

پرائیویٹ نیوز چینل آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق حسان نیازی کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے شخص خود جیل میں قید ہے۔

حسان نیازی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے موکل کے خلاف ضمانت منظور کروا لی اور مدعی مقدمہ کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔

حسان نیازی کے وکیل شاہ فیصل کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کے خلاف جو ایف آئی آر درج کروانا والا شبیر الدین خود جیل میں ہے اور جیل میں قید مجرم کسی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کروا سکتا۔

وکیل حسان نیازی کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کے خلاف مقدمہ بدنیتی مبنی بنایا گیا تھا۔ اس مقدمے کی قانونی حیثیت کوئی نہیں ہے۔

وکیل شاہ فیصل کا کہنا ہے کہ مجرم کو سوشل میڈیا تک رسائی کیسے ملی ، اس بات کی تحقیق ہونی چاہیے۔

متعلقہ تحاریر