لکی مروت میں فورسز کے کیمپ پر حملہ آور 7دہشت گرد مارے گئے
خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں دہشتگردوں نے پوسٹ گریجویٹ کالج میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا، اس دوران دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا تاہم جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی میں ساتھ دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے
خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں دہشتگردوں نے پوسٹ گریجویٹ کالج میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کردیا تاہم اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں سات دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لکی مروت میں پوسٹ گریجویٹ کالج سور ڈاگ میں موجود سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کردیا تاہم فورسز کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیے
لکی مروت میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 4اہلکار شہید
دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورس کے کیمپ پر تین حملے کیے تاہم فوجی جوانوں نے بھر پور جوابی کارروائی میں ساتھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ کچھ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں مبینہ عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے ایک کیمپ پر جمعرات کی رات حملہ کیا ۔اس دوران زور دار دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں گونجتی رہیں ۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق لکی مروت کے کالج میں فوجی کیمپ قائم کیا گیا ہے اور اسی کیمپ سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔تحریک جہاد نامی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک غیرمعروف عسکریت پسند تنظیم تحریکِ جہاد نے ترجمان ملا محمد قاسم کے جاری کردہ بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتےہوئے اسے خودکش حملہ قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لکی مروت میں دہشتگردوں نے ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا تھا جس میں ڈپٹی سپرٹنٹڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) اقبال مہمند سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیے
لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 12 مشتبہ دہشتگرد ہلاک، کراچی سے داعش کمانڈر گرفتار
پولیس کے مطابق 6 دہشتگردوں نےجدید اسلحہ سے لیس ہوکر تھانے پر حملہ کیا، اس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں 2 دہشتگرد زخمی ہوئے باقی فرار ہوگئے تھے ۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی جبکہ دہشتگردوں نے حملے کے بعد فرار کے دوران پولیس اسٹیشن کو لکی مروت شہر سے ملانے والے پل کو بھی دھماکے سے اڑا دیا تھا۔