ریڈیو پاکستان پشاور کو آگ لگانے والا مرکزی ملزم گرفتار

پولیس حکام کا کہنا ہے ریڈیو پاکستان پشاور کو آگ لگانے والا ملزم واقعے کے بعد منظر سے غائب ہو گیا تھا جسے آج گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پشاور پولیس نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت میں آگ لگانے والے مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے 9 مئی 2023 کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت میں آگ لگانے والے مزکری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار ملزم کی شناخت موسیٰ خان کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

بنوں روڈ پر پولیس وین پر حملہ: ایک شخص جاں بحق ، 22 افراد زخمی

پی ٹی آئی کاریڈیو پاکستان پر حملہ؛ 4 جاں بحق،27 زخمی، قائد اعظم کی تصاویر بھی نذر آتش کی گئیں

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم موسٰی خان کو پشاور کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگانے کے بعد سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم 9 مئی کے واقعات کے بعد پشاور کے نواحی علاقے میں روپوش ہو گیا تھا تاہم آج اسے گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

لاہور میں مظاہرے نے کور کمانڈر ہاؤس اور جناح ہاؤس سمیت متعدد سرکاری اور نجی عمارات کو آگ لگادی تھی۔ آگ لگنے سے جناح ہاؤس میں رکھے ہوئے قیمتی نوادرات خاکستر ہو گئے تھے۔

اس طرح سے مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے باہر جمع ہوئے تھے، مظاہرین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے جی ایچ کیو کے گیٹ کو توڑ دیا تھا اور آگ لگادی تھی۔

متعلقہ تحاریر