پشاور کی 10 سالہ بچی مریم محنت اور بہادری کی ایک عظیم مثال

پشاور کے دوسرے بڑے بازار، صدر بازار میں ایک شاپنگ سینٹر کے باہر بیٹھی معصوم سی بچی مریم ہر گزرنے والے شخص کی نظروں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

10 سالہ ننھی بچی مریم محنت اور بہادری کی ایک زندہ مثال ہے۔ معصوم سی شکل و صورت والی مریم ویٹ مشین پر لوگوں کا وزن کرکے حلال کی روزی کما رہی ہے۔

مریم صبح کے وقت اسکول جاتی ہیں اور اسکول کے بعد سیکنڈ ٹائم میں صدر بازار میں ایک شاپنگ سینٹر کے سامنے بیٹھ کر لوگوں کا وزن کرتی ہیں۔

نیوز 360 کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور کی ننھی بچی مریم کا کہنا ہے کہ وہ اسکول کے ساتھ ساتھ ایک دو پیسے حلال کمانے کے لیے یہ محنت کررہی ہیں۔

مریم کے مطابق انکے بڑے بھائی نہیں ہیں، ان کے والد بہت ضیف العمر ہیں اس لئے وہ گھر کا چولہا جلانے کے لیے یہ کام کرتی ہیں.

اپنے مستقبل کے ارادوں سے متعلق گتفگو کرتے ہوئے مریم کا مزید کہنا تھا ک وہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں اور معاشرے میں لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔

نیوز 360 کے توسط سے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے مریم نے کہا ہے میں پڑھنا چاہتی ہوں اور ایک کامیاب انسان بنانا چاہتی ہوں ، اس لیے اگر کوئی جائز طریقے سے میری مدد کرنا چاہتا ہے وہ مالی مدد بھی کرسکتے ہیں۔

نیوز 360 سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نے مزید کیا مزیدار باتیں کیں دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

چترال کا تاریخی پولو گراؤنڈ کچرا کونڈی میں تبدیل

متعلقہ تحاریر