پشاور میں تیار ہونے والے افغان ملبوسات خواتین کے پسندیدہ

کپڑے کی تیاری کے لیے مال کراچی، فیصل آباد، لاہور اور افغانستان سے منگوایا جاتا ہے۔ 2 ہزار روپے سے لے کر 80 ہزار روپے تک کے کپڑے دستیاب ہیں۔۔

پشاور کے بورڈ بازار کو چھوٹا کابل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس بازار میں زیادہ تر دکانیں افغانوں کی ہیں، بورڈ بازار افغانی ملبوسات کا مرکز ہے جہاں پر پختونوں کے روایتی لباس تیار کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فن پارے کی تصویر والا لباس پہننا سونم کپور کو مہنگا پڑ گیا

میٹ گالا 2021″ کے عجیب وغریب ملبوسات، کم کارڈیشین کا پراسرار لباس مرکز نگاہ

وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک دکنادار گزشتہ 15 برس سے بورڈ بازار میں کپڑوں کا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف ڈیزائن کے کپڑوں کا کام کیا جاتا ہے، شیفون، لیلن، کاٹن، شہنیل اور ریشم کے لباس پر کام ہوتا ہے۔

دکاندار نے نیوز 360 کو بتایا کہ کپڑے کی تیاری کے لیے مال کراچی، فیصل آباد، لاہور اور افغانستان سے منگوایا جاتا ہے۔ 2 ہزار روپے سے لے کر 80 ہزار روپے تک کے کپڑے دستیاب ہیں۔

متعلقہ تحاریر