کے پی میں زعفران کی کاشت کا کامیاب تجربہ

خیبرپختونخوا میں سرخ سونا ، زعفران  کی کاشت کا کامیاب تجربہ ، ایک ایکڑ پر ساڑے تین کلو گرام زعفران کی پیداوار ممکن ہے۔

خیبر پختونخوا میں سرخ سونے سے مشہور زعفران کی کاشت کا تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے  جس کےبعد  کے پی میں ایک ایکڑ پر تین کلو گرام زعفران کی پیداوار  ممکن ہوسکے گی  جس کے باعث ملکی زرمبادلہ میں  ہزاروں ارب  روپے کا اضافہ کیا جاسکے گا۔

گورنر خیبر پختونخواشاہ فرمان کی جانب سے شروع کی گئی  منصوبہ سے چترال کی بڑی آبادی کا نہ صرف معیار ذندگی بلند ہوگا بلکہ اس سرخ سونے سے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔ صوبائی حکومت کا مختلف اضلاع میں پاک فوج کے زیر استعمال علاقوں میں موسمیاتی اعتبار سے دستیاب بنجر زمین پر زعفران,  زیتون اور بیری کی کاشت کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائیگا۔گورنر شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ ہماری خیبر پختون خواہ کی زمین بہت زرخیز ہے. شعبہ زراعت بالخصوص زیتون، زعفران اور بیری شہد کی ہمارے ملک اور صوبہ کی استعداد کو وسیع پیمانے پر استعمال میں لاکر ہم اربوں ڈالرز ریونیو پیدا کرسکتے ہیں۔

گورنر شاہ فرمان کا مزید کہنا تھا کہ چترال میں زعفران کی پیداوار انتہائی آسان ہے اور اس حوالے سے  صرف مؤثر آگاہی کی ضرورت ہے، چترال کے عوام اور کاروباری حضرات کو زعفران کے تخم سے لے کرپیداوار کو عالمی مارکیٹ تک لے جانے میں حکومت تعاون کرے گی جو ملکی زرمبادلہ میں ایک عمدہ اضافہ ہوگا ۔

Facebook Comments Box