یوکرین میں خیبر پختونخوا کا طالب شعبان نجم بے یارو مددگار

یوکرین میں پاکستانی سفارتی عملے کا کہنا ہے روس کے حملے کےبعد فضائی حدود بند ہیں جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے طلباء کے انخلاء کو ممکن بنایا جائے گا۔

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد جہاں ہزاروں پاکستانی طلباء یوکرین کے مختلف شہروں میں پھنس گئے ہپں وہیں صوبہ خیبر پختونخوا کا طالب علم شعبان نجم بھی کیف میں پھنس گیا ہے۔

ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے طالب علم شعبان نجم روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد اپنے دیگر طالب علم ساتھیوں سمیت کیف میں پھنس گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عائشہ گل خیبر پختون خواہ کی پہلی خاتون اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل تعینات

بی آر ٹی پشاور ایشیا کی 3 بہترین ٹرانسپورٹ سروسز میں شامل

شعبان نجم کیف کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ شعبان نجم کے والدین نے حکومت سے انکی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ ان کا اپنے بیٹے شعبان نجم سے سوشل میڈیا کے ذریعے سے رابطہ ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے توسط سے بتایا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سینکڑوں پاکستانی خاندان و طلباء پھنسے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب روسی حملے کے بعد یوکرین میں بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ ہزاروں طالب علموں نے پاکستانی سفارتی عملے کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر شکوہ کیا ہے۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ ہزاروں طالب کیف میں پھنسے ہوئے ہیں مگر پاکستانی سفارتی عملے انہیں بحفاظت نکالنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کررہا ہے ۔ طالب عملوں نے میڈیا کو بتایا ہےکہ پاکستانی سفارتخانے کا فون بھی بند جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے کے عملے کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سے یوکرین کی فضائی حدود بند ہیں ، تاہم ہم تمام طالب علموں کے ساتھ رابطے میں ہیں ، میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ حالات بہتر ہوتے ہیں طلباء کے انخلاء کے اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر