پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی پشاوری چپل

پشاوری چپل ایک قسم کی چپل ہے جو زیادہ خیبر پختون خوا اور بلخصوص شمالی مغربی اور وسطی علاقوں میں شلوار قمیض کیساتھ استعمال کی جاتی ہے.

پشاوری چپل مختلف تہواروں اور تقریبات میں بھی بڑے شوق پہنی جاتی ہے. خیبر پختون خوا میں مختلف تہواروں کے موقع پر نئی پشاوری چپل پہنا روایت کا حصہ ہے. تاہم عید اور شادیوں میں اسے خاص اہمیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور کی 62 سالہ سوغات یادگاری قلفہ ذائقے میں اپنی مثال آپ

پشاور کے سنگم پر واقع خوبصورت سیاحتی مقام "غار اوبا” عوام کی توجہ کا مرکز

پشاوری چپل اب خیبر پختون کے علاوہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی تیزی سے مقبول ہو چکی ہے.  خاص کر نوجوانوں میں اسے جینز کے ساتھ پہننے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

شہر پشاور میں افغان شو دوکان کئی دہائیوں پرانی دوکان ہے جو اب کپتان چپل کے نام سے مشہور ہے.  دوکان کے مالک چاچا نور دین کے مطابق انکا دوکان 1962 سے ہے لیکن دوکان کی شہرت میں اس وقت اضافہ ہوگیا جب انہوں نے 2014 میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کو پشاوری چپل کا جوڑا گفٹ کردیا. اس کے بعد پورے پاکستان میں "کپتان چپل ” کا ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے جو آجکل بھی کافی مقبول ہے اور گاہگ کپتان چپل والے اسٹائل والی پشاوری چپل کو بہت پسند کرتے ہیں.

چچا نوردین نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے علاوہ ملک کے دوسرے بڑے وفاقی وزراء اور صوبائی سیاسی رہنماء ، عمائدین ، نامہ گرامی کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ سول اور عسکری قیادت بھی پشاور چپل کا اسپیشل آرڈر یہاں سے بک کرالیتے ہیں. انکا مزید کہنا تھا کہ اب بھی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحٰی کیلئے اسپیشل پشاوری چپل کا آرڈر دیا ہے.  انکا مزید کہنا تھا کہ انکی خواہش ہے کہ پشاوری چپل کی اب پوری دنیا میں پہچان بنا سکوں۔

متعلقہ تحاریر