سوات کے قریب گاڑی کو حادثہ ، 10 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سوات کے سیاحتی مقام لکو میں گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیاحوں سے بھری پک اپ گبن جبہ جاتے ہوئے لکو کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا 26 جولائی سے حکومت مخالف  تحریک کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط صحت کارڈ سے مشروط کردیئے

حادثے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے آیا لگتا ہے تاہم حتمی فیصلہ تحقیقات کے بعد آئے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے اور جاں بحق ہونے افراد کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے اسپتال انتظامیہ کو حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ تحاریر