خیبر پختون خوا میں مون سون بارشوں سے تباہی، 50 مکانات تباہ ، 1 شخص جاں بحق

ریسکیو 1122 کے مطابق سیلاب کے باعث 20 بجلی گھر , 30 نہریں,  4 پل مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 50 مکانات بہہ گئے جبکہ 2 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبے بھر میں 23 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 14 مکانات مکمل تباہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ بھر موسلادھار بارش کی پیش گوئی

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختون خوا کے بالائی کوہستان تحصیل کنڈیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 50 کے قریب مکانات اور چھوٹے بجلی گھر بہہ گئے.

Khyber Pakhtunkhwa, Rains, Meteorological Department, KPK,

مقامی افراد کے مطابق سیلاب نے کنڈیا کے دو دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جہاں پہ سینکڑوں افراد اور گھر متاثر ہوئے تھے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع ابھی تک نہیں ملی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب آنے سے قبل ہیں لوگ علاقے سے انخلاء کر چکے تھے تاہم درجنوں کی تعداد میں مویشی مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 کے مطابق سیلاب کے باعث 20 بجلی گھر , 30 نہریں,  4 پل مکمل تباہ ہو چکے ہیں انکے مطابق ضلعی انتظامیہ کی امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

Khyber Pakhtunkhwa, Rains, Meteorological Department, KPK,
daily pakistan

ضلعی انتظامیہ نے امدادی سامان سمیت ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب بھیج دی ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد آصف شاہی کہ مطابق فوری طور پہ 60 خاندانوں کیلئے فوڈ پیکجز اور چالیس ٹینٹس موقعے پہ روانہ کردیئے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ٹیم کے سربراہی کررہے ہیں مذید اسسمنٹ کے بعد امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ تحصیل کنڈیا گاوں بیرتی مزکزی شہر داسو سے 80 کلومیٹر کی دوری پہ واقع ہے جہاں تک رسائی کیلئے کچا یعنی جیپ ایبل روڈ موجود تو ہے البتہ سیلابی ریلوں نے رابطہ سڑک کو بھی متاثر کیا ہے ، اس لئے امدادی سرگرمیاں اس علاقے میں بروقت ہونا انتہائی مشکل ہیں۔

متعلقہ تحاریر