خیبر پختونخوا پولیس نے کمزور طبقات کیلیے ای ایچ ایم ایپ متعارف کرادی

ای ایچ ایم ایمرجنسی ہیلپ لائن کا مقصد خواتین، بچوں، خواجہ سراؤں، اقلیتوں اور معذوروں کو ہنگامی حالات میں بہم مدد پہنچانا ہے، آئی جی خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا پولیس نے خواتین، بچوں، خواجہ سراؤں، اقلیتوں اور معذور افراد کیلیے ایمرجنسی ہیلپ میجمنٹ (ای ایچ ایم) ایپ متعارف کرا دی۔

مقامی ہوٹل میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر معدنیات عارف احمدزئی، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا، آئی جی پی خیبرپختونخوا، منتخب عوامی نمائندوںسمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت  کی ۔

یہ بھی پڑھیے

کمسن بچی کی لاش: سیاسی قیادت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے بجائے آپسی رسہ کشی میں مصروف

خیبر پختون خوا میں مون سون بارشوں سے تباہی، 50 مکانات تباہ ، 1 شخص جاں بحق

 

ای ایچ ایم ایپ خواتین، بچوں،خواجہ سراؤں  ، اقلیتوں اور معذور افرادکو ہنگامی حالات میں بہم مدد پہنچانے کیلیے تیار کی گئی ہے جس کا مطلب ہے ” ہمارے لیے ہر کوئی اہم ہے“۔

 یہ نظام شہریوں کی مدد کے لیے ایک ہنگامی ہیلپ لائن اور موبائل ایپلیکیشن فراہم کرتا ہے جس میں خواتین، خواجہ سراؤں، مذہبی اقلیتوں، بچوں اور   معذور افراد پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔اہم ہیلپ لائن سسٹم کا مقصد شہریوں کو ان کی  دہلیز پر پولیس کی مدد فراہم کرنا ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس کو بروقت امداد فراہم کرنے کے قابل بنانا ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  آئی جی  خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس صوبے کے کمزور طبقوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ای ایچ ایم ایپ  دراصل میں عوام کی ایپ ہے اور اس کا اصل مقصد کسی ہنگامی صورتحال میں عوام کو پولیس سے وابستہ توقعات کے عین مطابق بروقت مدد فراہم کرنا ہے ۔

 آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مخصوص اقدار و روایات کی وجہ سے یہاں پر معاشرے کے کمزور طبقات کے ساتھ زیادہ ہمدردیاں پائی جاتی ہیں  اور یہ خصوصیات صوبے کو دوسروں سے ممتاز بھی بناتی ہیں۔ آئی جی  نے کہا کہ پشاور میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے اور اس حوالے سے عوام بہت جلد خوشخبری سنیں گے اور ان کریمینلز کو  انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر