پنجاب کے بعد خیبر پختون خوا اسمبلی سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرارداد منظور

قرارداد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران سے مستفعی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

پنجاب کے بعد خیبر پختون خوا (کے پی کے) اسمبلی میں بھی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

پنجاب کے بعد خیبر پختون خوا اسمبلی میں بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے. قرارداد صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پیش کی.

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے 20 افراد جاں بحق ، 312 مکانات مکمل تباہ

مولانا کا وزیراعظم سے عمران خان کو لانے والوں کی نشاندہی کیلئے تحقیقات کا مطالبہ

قرارداد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران سے مستفعی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جلد از جلد عام انتخابات کا شفاف اور آزادانہ انعقاد کیا جائے.

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی سازش کے تحت عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا ہے  جس کے بعد ملک میں مہنگائی اور معاشی بحران کی سنگین صورتحال پیدا ہوئی ہے.

قرارداد میں کہا گیا ہےکہ ملکی سیاسی اور معاشی کا واحد حل یہی ہے کہ عام انتخابات کرائے جائیں۔

قرارداد پیش کرتے وقت صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک قابل قبول و غیر متنازعہ الیکشن کمیشن تشکیل کریں.

متعلقہ تحاریر