کےپی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے سیکڑوں ٹن امداد سامان روانہ

فی فوڈ پیکج 40 کلو آٹا، 5 کلو چاول، تین کلو کوکنگ آئل، تین کلو چینی، تین کلو دال اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا (کے پی کے) محمود خان کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے خیبر پختون خوا نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اراکین کابینہ کامران بنگش اور بیرسٹر محمد علی سیف نے امدادی سامان کا کھیپ بلوچستان روانہ کردیا۔ امدادی سامان سینکڑوں ٹن غذائی اورغیر غذائی اشیاء پر مشتمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی فنڈ قائم کردیا

نواز شریف برطانوی شہری کے دفتر سے مسلم لیگ (ن) چلا رہے ہیں

امدادی سامان میں1000 خیمے، 1000 چٹائیاں، 1000 حفظان صحت کی کٹس، 1000 کمبل، 1000 بسترے، 1000 ترپالین شیٹس، 1000 مچھر دانیاں، 20 ڈی واٹرنگ پمپس شامل ہیں امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش کے ایک ہزار پیکچ بھی شامل ہیں۔

فی فوڈ پیکج 40 کلو آٹا، 5 کلو چاول، تین کلو کوکنگ آئل، تین کلو چینی، تین کلو دال اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہے۔

امدادی سامان میں ضروری ادویات بھی شامل ہیں۔ متاثرین کے لئے بھیجی گئی ادویات میں ایک ہزار او آر ایس کی بوتلیں،  58836 پیریٹون  کی گولیاں، 49980 کوٹر یمو کسازول کی بوتلیں ، ایک لاکھ تک ڈکلوفینک سوڈیم کی گولیاں، 75 ہزار سے زائد میٹرونیڈازول ٹبلیٹس اور دیگر ادویات شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام بلوچستان کے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے متاثرین سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑے گی.

متعلقہ تحاریر